گندم، چینی، آٹا اور پیٹرول کی اسمگلنگ روکنے کے لیے ہنگامی اقدامات کی ہدایت


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ گندم، چینی، آٹا اور پیٹرول کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے فوری طور پر ہنگامی اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے یہ ہدایت اپنی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں دی۔

ملک میں مہنگائی 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ہم نیوز کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کی روک تھام سے متعلق منعقدہ اجلاس میں وفاقی وزراشیخ رشید احمد، اسد عمر، خسرو بختیار، سید فخر امام اور حماد اظہر نے شرکت کی۔

اعلیٰ سطحی اجلاس میں وزیراعظم کے مشیران شوکت ترین اور عبدالرزاق داؤد کے علاوہ معاون خصوصی شہباز گل نے بھی شرکت کی۔ شرکائے اجلاس میں گورنر اسٹیٹ بینک اور چیئرمین ایف بی آر بھی شامل تھے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں فرق اسمگلنگ کی بنیادی وجہ بنتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات کا مقصد عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔

مہنگائی 13 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، شہباز شریف

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسمگلنگ کی وجہ سے مصنوعی قلت پیدا ہوتی ہے جس کی وجہ سے قیمتیں بڑھتی ہیں اور ملکی معیشت کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔

اعلیٰ سطحی اجلاس کو دوران بریفنگ بتایا گیا کہ ایف آئی آے نے ڈالرز کی منی لانڈرنگ اور غیر قانونی ہولڈنگ کے خلاف وسیع پیمانے پر تحقیقات کی ہیں۔ بریفنگ میں واضح کیا گیا کہ بارڈر کراسنگز پر افرادی قوت بڑھائی جا رہی ہے تا کہ مال کی چیکنگ اور نقل و حرکت کی ٹریکنگ ممکن بنائی جا سکے۔

اداکارہ مشی خان بھی مہنگائی کیخلاف بول پڑیں

ہم نیوز کے مطابق شرکائے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے متعلقہ حکام نے دعویٰ کیا کہ غیر قانونی پیٹرول کی اسمگلنگ کو روکنے اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن میں خاطر خواہ کامیابی حاصل ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں