سونے کی قیمت میں پھر اضافہ، عوام نے سر پکڑ لیا

فوٹو: فائل


کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے نے عوام کو سر پکڑنے پر مجبور کر دیا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں آج پھر 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 22 ہزار 800 روپے ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں مہنگائی 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

10 گرام سونے کی قیمت میں 17 روپے کا اضافہ سامنے آیا ہے جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 5 ہزار 281 روپے تک پہنچ گئی۔


متعلقہ خبریں