ای وی ایم خواب ہے جس کو حقیقت بنانا چاہتے ہیں، شبلی فراز

ای وی ایم خواب ہے جس کو حقیقت بنانا چاہتے ہیں، شبلی فراز

فوٹو/ فائل


اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ ای وی ایم ایک خواب ہے جس کو حقیقت بنانا چاہتے ہیں۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز کی زیر صدرات ای وی ایم سے متعلق بین الوزارتی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں وزیر اعظم کے مشیر بابر اعوان، وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم اور وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں آئندہ انتخابات میں ای وی ایم اور آئی ووٹنگ سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔

حکومت نے ای وی ایم اور آئی ووٹنگ پر عملدرآمد سے متعلق الیکشن کمیشن سے مکمل تعاون کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ووٹ کو عزت دینا ہو گی، شاہد خاقان عباسی

اس موقع پر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ای وی ایم اور آئی ووٹنگ سے متعلق ہر ممکن تعاون کریں گے۔ اسٹوریج، ٹیسٹنگ لیبارٹریز سمیت دیگر ضروریات سے متعلق بھی حکومت الیکشن کمیشن سے تعاون کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی خواہش ہے آئندہ جتنے بھی انتخابات ہوں وہ ای وی ایم اور آئی ووٹنگ کے ذریعے ہوں۔ ای وی ایم ایک خواب ہے جس کو ہم حقیقت بنانا چاہتے ہیں۔


متعلقہ خبریں