افغانستان: ایک لاکھ 75 ہزار میٹرک ٹن گندم کی خریداری کی سمری منظور

افغانستان: ایک لاکھ 75 ہزار میٹرک ٹن گندم کی خریداری کی سمری منظور

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے افغانستان کے لیے ایک لاکھ 75 ہزار میٹرک ٹن گندم کی خریداری کی سمری منظور کرلی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز مارجن میں اضافے کی سمری منظور

ہم نیوز کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے یہ سمری وفاقی وزیر اقتصادی امورعمر ایوب کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں منظور کی گئی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ورلڈ فوڈ پروگرام ایک لاکھ 75 ہزارمیٹرک ٹن گندم پاسکو سے خریدے گا اور یہ گندم افغانستان اور پاکستان میں خوراک کے مسائل سے دوچار افراد کے لیے ہوگی۔

افغانستان میں بیروزگاری و بھوک: طالبان کی کام کے بدلے گندم کی پیشکش

وفاقی وزیر عمرایوب کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں مستحقین کو شامل کرنے کے دوسرے مرحلے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ نئے مستحقین کو بھی ایک بار 12 ہزار روپے کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

اجلاس میں وزیر اعظم ریلیف پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پرسبسڈی 31 دسمبر تک جاری رکھنے کا فیصلہ مؤخر کردیا گیا۔ اسی طرح ایچ ای سی، آکسیجن سپلائی اور وزارت صنعت کی سمریوں پربھی فیصلہ مؤخر ہوا۔

پاکستان کا افغانستان کو مزید 40 ہزار ملین ٹن گندم بھیجنے کا فیصلہ

ہم نیوز نے ذرائع سے بتایا ہے کہ اجلاس میں ریلوے ملازمین کے واجبات اورمالی پیکیج کے لیے گرانٹ جاری کرنے کی سمری پر فیصلہ مؤخر کیا گیا اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی سبسڈی پر سیلز ٹیکس لگانے کی تجویز پر بھی فیصلہ مؤخر ہوا۔


متعلقہ خبریں