پاکستان میں جہاز اڑانے کے لیے برطانیہ سے امتحان پاس کرنا ہو گا

CAA

شدید دھند کے باعث منسوخ پروازوں کا دوبارہ شیڈول جاری


اسلام آباد: پاکستان میں جہازاڑانے کے لیے برطانیہ سے امتحان پاس کرنا لازمی ہو گا۔

پائلٹ کیسے بنتے ہیں؟

ہم نیوز کے مطابق اس مقصد کے لیے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برطانوی سول ایوی ایشن انٹرنیشنل کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔

اس ضمن میں ہم نیوز نے ذرائع سے بتایا ہے کہ سول ایو ی ایشن اتھارٹی پاکستان اور یو کے سول ایوی ایشن انٹرنیشنل کے درمیان باضابطہ طور پر معاہدہ طے پا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے دونوں اداروں کے مابین طے پانے والے فریم ورک ایگریمنٹ کی منظوری دے دی ہے۔

دونوں اداروں کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت برطانوی سول ایوی ایشن پاکستانی پائلٹس کا امتحان لینے کی مجاز ہوگی۔

پاکستان: دس ممالک کا پائلٹس کے لائسنسوں کی توثیق کے لیے خط

اس ضمن میں طے پایا ہے کہ پہلے سال فی پیپرامتحانی فیس 90 پاؤنڈز اور  دوسرے سال کی امتحانی فیس 95 پاؤنڈز ہو گی۔

ہم نیوز نے ذرائع سے بتایا ہے کہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی پہلی دفعہ 75 فیصد اور دوسری دفعہ امتحان پر 25 فیصد ادائیگی کرے گی جب کہ تیسری مرتبہ امتحان پرپائلٹ فیس کی مکمل ادائیگی خود کرنے کا پابند ہو گا۔

ایمریٹس ایئرلائن کی پہلی پرواز کے پاکستانی کیپٹن فضل غنی میاں کا انتقال ہو گیا

سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان اور یو کے سول ایوی ایشن کے مابین طے پانے والے معاہدے کی مدت 3 سال مقرر کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں