پیٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز مارجن میں اضافے کی سمری منظور

petrol

اسلام آباد: اقتصاری رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پیٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز مارجن میں اضافے کی سمری منظور کرلی ہے۔

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن سے مذاکرات: وفاقی وزیر کی طبیعت ناساز ہو گئی

ہم نیوز کے مطابق سمری کی منظوری وفاقی وزیر برائے اقتصادی امورعمر ایوب کی زیر صدارت منعقدہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیٹرول پر ڈیلرز کا مارجن ایک روپیہ بڑھا کر 4 روپے 90 پیسے فی لیٹر ہوگا جب کہ ڈیزل پر منافع 3 روپے 30 پیسے سے بڑھا کر 4 روپے 13 پیسے کردیا گیا ہے۔

اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ مارجن بڑھانے کا اطلاق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر آئندہ نظرثانی سے ہو گا۔

پیٹرولیم لیوی کو 30 روپے تک لے کر جانا ہے، شوکت ترین

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پیٹرولیم ڈیلرز نے منافع کے مارجن میں اضافے کے لیے ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کردیے تھے جس کے بعد حکومت نے مارجن میں اضافے کی یقین دہانی بھی کرائی تھی۔


متعلقہ خبریں