ق لیگ نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ پر شدید تحفظات کا اظہار کر دیا

ق لیگ نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ پر شدید تحفظات کا اظہار کر دیا

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ حکومت سے ناراض نہیں ہیں لیکن لوکل گورنمنٹ ایکٹ پر ہمارے تحفظات ہیں۔

پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کو اسمبلی سے جلد منظور کرایا جائے، وزیر اعظم

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی سیاسی جماعت ق لیگ کے مرکزی رہنما طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے ایک دو نکات پر ہمارے شدید تحفظات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ای وی ایم اس وقت قانون بن چکا ہے لیکن معاملہ الیکشن کمیشن کا ہے کہ وہ اس کے ذریعے الیکشن کراسکتے ہیں یا نہیں؟

عدالت کا حکومت کو اسلام آباد کیلئے لوکل گورنمنٹ فنڈ قائم کرنے کا حکم

وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے واضح کیا کہ اس حوالے سے حکومتی ارکان کے ساتھ آج بھی مذاکرات ہوئے ہیں اور آئندہ بھی مذاکرات ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ ساری بات وزیراعظم کے علم میں آئی ہو گی۔


متعلقہ خبریں