کورونا: نئی قسم اومی کرون امریکہ پہنچ گئی، پہلا کیس سامنے آگیا

کورونا: نئی قسم اومی کرون امریکہ پہنچ گئی، پہلا کیس سامنے آگیا

واشنگٹن: عالمی وبا کورونا کی نئی قسم اومی کرون امریکہ پہنچ گئی ہے۔ اومی کرون سے متاثرہ پہلے شخص کی کیلی فورنیا میں شناخت ہو گئی ہے۔ اس بات کا اعتراف وائٹ ہاؤس کی جانب سے کیا گیا ہے۔

کورونا: ویکسینیشن نہ کرانا اور کم ٹیسٹ، نئی اقسام کی پیدائش کا سبب ہیں، عالمی ادارہ صحت

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ میں اومی کرون سے متاثرہ شخص نے جنوبی افریقہ کا سفر کیا تھا اور 22 نومبر کو امریکہ پہنچا تھا۔

اس ضمن میں خبر رساں ایجنسی کے مطابق ماہر امراض الرجی ڈاکٹر فاؤسی نے وائٹ ہاؤس میں بتایا کہ جنوبی افریقہ سے امریکہ پہنچنے والے شخص کی ٹیسٹ رپورٹ 29 نومبر کو آئی تو اس میں اس بات کی تصدیق ہوئی کہ وہ کورونا کی نئی قسم اومی کرون کا شکار ہے۔

اومی کرون 20 سے زائد ممالک میں پہنچ گیا

واضح رہے کہ امریکہ میں جوبائیڈن انتظامیہ نے اومی کرون کا انکشاف ہوتے ہی جنوبی افریقہ سمیت دیگر ممالک پہ سفری پابندیاں عائد کردی تھیں۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈاکٹر فاؤسی نے اس سلسلے میں بتایا ہے کہ اومی کرون سے متاثرہ شخص نے ویکسین لگوائی تھی لیکن اس نے بوسٹر ڈوز نہیں لگوائی تھی۔

 سفری پابندیوں سے اومی کرون کو نہیں روکا جا سکتا، ڈبلیو ایچ او

وائٹ ہاؤس میں ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر فاؤسی نے کہا کہ متاثرہ شخص میں اومی کرون کی معمولی نوعیت کی علامات ہیں۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ سب کچھ وقت کا کھیل ہے لہذا ہوشیار اور چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں