کورونا: ویکسینیشن نہ کرانا اور کم ٹیسٹ، نئی اقسام کی پیدائش کا سبب ہیں، عالمی ادارہ صحت

کورونا: ویکسینیشن نہ کرانا اور کم ٹیسٹ، نئی اقسام کی پیدائش کا سبب ہیں، عالمی ادارہ صحت

فائل فوٹو


جنیوا: عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین نہ لگوانا اور کم ٹیسٹ کرانا نئی اقسام کی پیدائش کا بنیادی سبب ہیں۔

کورونا ریلیف فنڈ سے  لیمبرگینی کے مزے ، شہری کو 9 سال قید ہو گئی

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر تیدروس ایڈہانوم نے واضح طور پر کہا ہے کہ ڈیلٹا کو روکنے سے اومی کرون کو بھی روکنے میں مدد ملے گی۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دنیا کے وہ ممالک جو ڈیلٹا کو روکنے کے لیے مناسب بندوبست نہیں کررہے ہیں تو وہ اومی کرون کو بھی نہیں روک سکیں گے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ضرورت اس امر کی ہے کہ نظام صحت کو مضبوط بنایا جائے اور جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

ڈاکٹر تیدروس ایڈہانوم نے کہا ہے کہ پوری دنیا اس بات کو یقینی بنائے کہ سب سے پہلے کمزور افراد کو ویکسین لگائی جائے۔

افریقہ یا نیدرلینڈ، نیا کورونا وائرس کہاں سے آیا ؟

ایک ایسے وقت میں جب پوری دنیا میں کورونا کے نئے ویرینٹ کی وجہ سے پریشانی پائی جاتی ہے، عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہمیں ڈیلٹا ویریئنٹ سے نمٹنے کے لیے موجود طریقہ کار کو استعمال کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر ہم یہ کرلیں تو ہم اومی کرون کے پھیلاؤ کو بھی روک سکتے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈاکٹر تیدروس نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر ویکسینیشن بھی کم ہو رہی ہے اور ٹیسٹنگ میں بھی کمی دکھائی دے رہی ہے جو نئی اقسام کو جنم دینے کا بنیادی سبب ہیں۔

کورونا وائرس سے بچاؤ: آج سے بوسٹر ویکسین لگانے کا فیصلہ

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے واضح کیا کہ اسی وجہ سے ہم پوری دنیا سے اپیل کر رہے ہیں کہ ویکیسن کی تقسیم اور ٹیسٹنگ پوری دنیا میں یکساں اور مساوی بنیادوں پر کی جائے۔


متعلقہ خبریں