اومی کرون:جنوبی افریقہ میں یومیہ کورونا کیسز کی تعداد دگنی


  جنوبی افریقہ میں اومی کرون ویرینٹ سامنے آنے کے بعد  یومیہ کورونا کیسز کی تعداد دگنی ہوگئی۔

جنوبی افریقہ نے اومی کرون ویرینٹ سے متعلق مزید  تفصیلات جاری کر دیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کے 9 میں سے 5 صوبوں میں اومی کرون ویرینٹ کی نشاندہی ہوئی۔
نومبر میں رپورٹ ہونے والے 74 فیصد کیسز اومی کرون ویرینٹ کےتھے۔اکتوبر کے اختتام تک کورونا کی ڈیلٹا ویرینٹ کے کیسز سامنے آ رہے تھے۔جنوبی افریقہ میں گزشتہ ہفتے نئے ویرینٹ کا پہلا کیس سامنے آیا تھا۔

ساوتھ افریقہ میں  کورونا کا نیا ویرینٹ سامنے آنے کے بعد یومیہ کورونا کیسز کی تعداد د گنی ہوگئی۔ حکام کا  کہنا ہے کہ  جنوبی افریقہ میں نومبر کے شروع میں کورونا کیسز کی شرح کم تھی ۔ مسلسل 7 دن تک یومیہ 200 کیسز رپورٹ ہوتے رہے لیکن نومبر کے وسط میں ان کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا۔

حکام کے مطابق نومبر کے شروع میں کورونا کے مثبت کیسز  کی شرح ایک فیصد تک محدود تھی جو بڑھ کر اب 16 فیصد سے زائد ہو گئی ہے۔ اسپتالوں میں داخل ہونے والے  کورونا کے مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے لیکن اس کی شرح کیسز میں اضافے کی نسبت کم ہے۔

حکام کا  کہنا ہے کہ سائنسدان ابھی اومی کرون کے پھیلاو اور شدت کے بارے میں حتمی نتیجے پر نہیں پہنچے ہیں اس کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔  ماہرین اس پہلو کی بھی جانچ کر رہے ہیں کہ موجودہ ویکسین نئے ویرینٹ کے خلاف کتنی اثر انداز ہوں گی۔

 


متعلقہ خبریں