ہوم الون کا گھر 4 ہزار روپے میں


کرسمس کا تحفہ، ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم ‘ہوم الون’ کا گھر اب 25 ڈالر میں دستیاب ہو گا۔

1990 میں ریلیز ہونے والی امریکی مزاحیہ فلم ابھی بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہے، اسی لیے کرسمس پر اس خصوصی آفر کو متعارف کرایا گیا ہے۔

آفر کے تحت ہوم الون کا گھر 7 دسمبر سے ایئر بی این بی ویب سائٹ پر کرائے کے لیے دستیاب ہوگا، جس کا ایک رات کا کرایا 25 ڈالر یعنی 4 ہزار 3 سو روپے رکھا گیا ہے، جو 12 دسمبر کو عوام کے لیے کھولا جائے گا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Airbnb (@airbnb)


مہمانوں کا استقبال اداکار ڈیون رترے کریں گے، جنہوں نے کیون میک کے بڑے بھائی کا کردار ادا کیا تھا۔

ایئر بی این بی کے مطابق مہمانوں کو شکاگو کا بہترین پیزا اور حقیقی زندگی کے ٹیرنٹولا کے ساتھ ملاقات بھی کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ 1990 میں سامنے والی فلم ’ہوم الون‘ ایک ایسے شرارتی بچے کی کہانی تھی جو کرسمس کے موقع پر دعا مانگتا ہے کہ اس کے گھر والے غائب ہوجائیں۔

اسی دوران حالات کچھ یوں پیش آتے ہیں کہ وہ سمجھتا ہے کہ اس کی دعا قبول ہوگئی کیونکہ اس کا خاندان کرسمس کی چھٹیاں منانے پیرس روانہ ہوتا ہے اور وہ 10سالہ شرارتی بچے کو گھر پر ہی بھول جاتے ہیں۔

اس فلم کی کامیابی نے ہالی وڈ اداکار میکولی کلکن کو اسٹار بنادیا تھا، جنہوں نے فلم میں مرکزی کردار نبھایا تھا۔  1992 میں فلم ہوم الون 2 نے دنیا بھر میں 36 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی کمائی کی تھی۔

 

 


متعلقہ خبریں