کترینہ اور وکی کی شادی، مہمانوں کو انٹری کوڈز دیے جائیں گے


  بالی ووڈ اسٹارزکترینہ کیف اور وکی کوشال کی شادی میں شرکت کے لیے مہمانوں کو خفیہ کوڈز دیے جائیں گے۔

ان دنوں بالی ووڈ اداکارکترینہ کیف اور وکی کوشال کی شادی سے متعلق خبریں گردش میں ہیں۔  تاہم دونوں کی جانب سے شادی سے متعلق خبروں کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشال کی شادی کو خفیہ رکھنے کے لیے مہمانوں کو  خفیہ انٹری کوڈز دیے جائیں گے۔  مہمانوں کو جاری کیے گئے کوڈز بتانے پر ہی ان کو  تقریب میں انٹری کی اجازت ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شادی میں شرکت کرنے والے خصوصی مہمانوں کی شناخت بھی صیغہ راز میں رکھی جائے گی۔  جس کےلیے ہوٹل نے تمام مہمانوں کے ناموں کے بجائے کوڈز الاٹ کیے ہیں۔ ان کوڈز کی بنیاد پر مہمانوں کو مختلف خدمات فراہم کی جائیں گی، جیسے کہ روم سروس، سیکیورٹی وغیرہ۔

یہ بھی پڑھیں: کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی خبریں افوا قرار

حتی کہ ہوٹل کے کمروں تک رسائی بھی کوڈ کے ذریعے ہوگی اور شادی میں شرکت کے لیے ’نو فون پالیسی‘ لاگو ہوگی۔ جو اب سلیبریٹیز کی شادیوں میں ایک عام بات ہے۔

مہمانوں کو شادی میں شرکت ظاہر نہ کرنے، فوٹو گرافی نہ کرنے، تصاویر اور لوکیشن سوشل میڈیا پر شیئر نہ کرنے کا بھی پابند کیا جائے گا۔

راجستھان کے ضلع سوائی مادھو پور میں واقع سکس سینس فورٹ بارواڑہ میں نو دسمبر کو بالی ووڈ اسٹارز وکی کوشل اور کترینہ کیف  کی شادی کی تقریب ہوگی۔

شادی کی تقریبات 6دسمبر سے 10 دسمبر تک جاری رہیں گی جن کے لیے سیکیورٹی کا سخت انتظام کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں