پنجاب حکومت کا بلدیاتی نظام میں خصوصی افراد کے لیے سیٹیں مختص کرنے کافیصلہ

فائل فوٹو


پنجاب حکومت  نے بلدیاتی نظام میں خصوصی افراد کے لیے سیٹیں مختص کرنے کافیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کے بلدیاتی اداروں میں خصوصی افراد کے لیے سیٹیں مختص کی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ا سپیشل افرا دکونمائندگی  دینے کی کی شق کی منظوری دے دی ہے۔
میئر اورضلع کونسل کی سطح پر اسپیشل افراد کےلیے نشستیں مختص  کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت کا بلدیاتی انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر کروانے کا فیصلہ

اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےبلدیاتی انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر کروانے کا فیصلہ  بھی کیا ہے

ذرائع کے مطابق لوکل باڈیز ایکٹ میں ای وی ایم مشین پرانتخاب کی شق کو شامل کرنے کی منظوری دی  گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت قانون بنا چکی ہے،  پنجاب حکومت بھی ای وی ایم کو لوکل باڈیز ایکٹ کا حصہ بنائے گی۔

 


متعلقہ خبریں