این سی او سی نے اومی کرون روکنے کا طریقہ بتا دیا

این سی او سی نے اومی کرون روکنے کا طریقہ بتا دیا

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے پھیلاؤ کے روکنے کا طریقہ بتا دیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں کورونا وائرس کی نئی قسم سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وبائی امراض کے چارٹ کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا گیا جبکہ کورونا ویکسی نیشن کا بھی جائزہ لیا گیا۔

این سی او سی نے صوبوں کو ویکسی نیشن کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اومی کرون کے پھیلاؤ کو روکنے کا واحد حل ویکسی نیشن ہے۔ اجلاس میں این سی او سی نے کورونا ویکسی نیشن کے عمل پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

این سی او سی نے ویکسی نیشن کے حوالے سے سخت اقدامات پر اتفاق کیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کورونا مثبت کیسز کی شرح، اموات کی تعداد اور نئے مریضوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک ڈاکٹر کا مستقبل لے ڈوبا

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں ضلعی سطح پر ویکسی نیشن کے اہداف کا جائزہ لیا گیا اور بتایا گیا کہ ویکسی نیشن کے مقررہ اہداف حاصل کرنے کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔

این سی او سی نے ملک کے مختلف حصوں میں آکسجین پلانٹس نصب کرنے کی تجویز دیتے ہوئے ہدایت کی کہ آکسیجن پلانٹس کی تنصیب کے لیے دور دراز علاقوں پر خصوصی توجہ دی جائے۔


متعلقہ خبریں