رسیوں میں جکڑی سینکڑوں سال پرانی ممی دریافت

رسیوں میں جکڑی سینکڑوں سال پرانی ممی دریافت

پیرو: پیرو کے دارالحکومت لیما سے سینکڑوں سال پرانی رسیوں میں جکڑی ممی دریافت کی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیشنل یونیورسٹی آف سان مارکوس کے ماہرین نے لیما سے 25 کلو میٹر دور کاہا مورکیلا سے 800 سال پرانی ممی کو دریافت کیا ہے جو رسیوں میں جکڑی ہوئی ہے۔

ملنے والے ممی نے اپنے دونوں ہاتھوں سے چہرہ ڈھانپا رکھا ہے اور اسے اکڑوں بٹھایا گیا تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ رسیوں میں جکڑنا اور اکڑوں بٹھانا مردے کی بےحرمتی یا تشدد نہیں بلکہ اس وقت دفنانے کا یہی طریقہ تھا اور اس وقت کی تہذیب میں عام تھا۔

محتاط اندازے کے مطابق دریافت ہونے والی ممی 8 سو سے 12 سو سال پرانی ہے اور یہ ہسپانوی عہد سے پہلے کا دور تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ہوم الون کا گھر 4 ہزار روپے میں

ماہرین کا کہنا ہے کہ دریافت ہونے والی ممی کسی 25 سے 30 سال کے نوجوان کی لاش ہے اور یہ اسی علاقے کی پہاڑوں میں رہتا تھا۔

واضح رہے کہ ماہرین نے رواں سال اکتوبر میں یہاں دوبارہ کھدائی شروع کی تھی جس کے بعد یہاں سے کئی اہم اشیا برآمد ہوئیں اور ممی بھی اسی دوران دریافت ہوئی۔ جس کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ ہم اتنے کامیاب ہوں گے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں