اقوام متحدہ نے افغان عوام کے جائز حقوق چھین لیے ہیں، سہیل شاہین

افغانستان کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، ترجمان طالبان

طالبان حکومت کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ یواین جنرل اسمبلی میں افغان نشست نئی حکومت کو نہ دینے کا فیصلہ ناانصافی پرمبنی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے افغان عوام کے جائزحقوق چھین لیے ہیں،امید ہے اقوام متحدہ یہ حق حکومت افغانستان کے نمائندے کے حوالے کر دے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں نمائندگی سے افغان عوام کے مسائل کو زیادہ موثر طریقے سے حل کیا جا سکے گا اورعالمی برادری کے ساتھ مثبت روابط قائم ہوں گے۔

طالبان کا اقوم متحدہ میں افغانستان کی نمائندگی کا مطالبہ، سہیل شاہین مندوب نامزد

یاد رہے کہ دو ماہ قبل طالبان نے اقوم متحدہ میں افغانستان کی نمائندگی کا مطالبہ کیا تھا۔ افغان وزیر خارجہ امیرمتقی نے یو این سیکرٹری جنرل کو خط بھی لکھا تھا۔

انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ نئی افغان حکومت اقوام متحدہ میں اپنے نمائندے کے ذریعے  اپنا موقف بیان کرنا چاہتی ہے۔


متعلقہ خبریں