بھارت میں اومیکرون کے دو کیسز رپورٹ


بھارت میں عالمی وبا کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے دو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دونوں کیسز بھارت کی ریاست کرناٹیکا میں سامنے آئے ہیں جب کہ متاثرہ مریضوں کی قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ دونوں مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور ان میں اومیکرون کی کم درجے کی علامات موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں