پی ڈی ایم رہنماؤں کی جیلوں میں استقبال کی تیاریاں

پی ڈی ایم رہنماؤں کی جیلوں میں استقبال کی تیاریاں

لاہور: اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے رہنماؤں کا جیلوں میں استقبال کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔

پنجاب حکومت کا بلدیاتی نظام میں خصوصی افراد کے لیے سیٹیں مختص کرنے کافیصلہ

ہم نیوز کے مطابق یہ بات پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے صوبہ پنجاب کے وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے اپنی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں بتائی۔

صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے شرکائے اجلاس سے کہا کہ جیلوں میں  پی ڈی ایم رہنماؤں کے استقبال  کی تیاریاں جاری ہیں۔

آئی ایم ایف نے6 ملین ڈالر قرض کے بدلے ہمارا سب کچھ لکھوا لیا، چودھری سرور

ان کا کہنا تھا کہ اس بات کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا کہ اپوزیشن رہنماؤں کو جیلوں میں تمام سہولتیں فراہم کی جائیں۔

صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے شرکائے اجلاس سے صدارتی خطاب میں کہا کہ صوبے کی تمام جیلوں میں بہتری کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے۔

فیاض الحسن چوہان نادہندہ نکلے، گاڑی تھانے بند

پنجاب کے وزیر جیل خانہ جات کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں آئی جی جیل خانہ جات نے وزیراعلیٰ ا سپیشل پیکج سے متعلق تفصیلی رپورٹ بھی پیش کی جس کا جائزہ لیا گیا۔


متعلقہ خبریں