چیف سیلکٹر نے بڑے ناموں کو ٹیم میں شامل نہ کرنے کی وجہ بتا دی


چیف سیلکٹر محمد وسیم نے شعیب ملک، حسن علی سمیت دیگر بڑے ناموں کو ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم میں شامل نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔

اپنے بیان میں کہنا ہے کہ قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ متوازی ہے، اسکواڈ کی تعداد کم کرنے کیلئے شعیب ملک، سرفراز احمد اور عماد وسیم کو اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ انجری کے بعد نان اسٹاپ کرکٹ کھیلنے والے حسن علی کو ان کی مشاورت سے آرام دیا گیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شمولیت، سرفراز کا دل خوش، ساتھیوں کی جھپیاں

خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

ون ڈے ٹیم میں بابراعظم کپتان، شاداب خان نائب کپتان، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، افتخار احمد، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد نواز، محمد رضوان،محمد وسیم جونیئر، محمد حسنین، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شاہ نواز دھانی، اور عثمان قادر شامل ہیں۔ عبداللہ شفیق کو بطور ٹریولنگ ریزرو کھلاڑی رکھا گیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی بابراعظم کریں گے جب کہ شاداب خان نائب کپتان، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث روف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان،  محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، شاہ نواز دھانی اور عثمان قادر شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں