جہانگیر ترین نے عمران خان کی حکومت گرانے کی دھمکی دی، کوشش کی: صاحبزادہ جہانگیر


لندن: وزیراعظم کے برطانیہ میں انویسٹمنٹ کے ترجمان صاحبزادہ جہانگیر نے دعویٰ کیا ہے کہ جہانگیر ترین نے نہ صرف عمران خان کی حکومت گرانے کی دھمکی دی بلکہ کوشش بھی کی۔

آئی ایم ایف نے6 ملین ڈالر قرض کے بدلے ہمارا سب کچھ لکھوا لیا، چودھری سرور

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات گورنر پنجاب چودھری سرور کے اعزاز میں دیے جانے والے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

صاحبزادہ جہانگیر نے کہا کہ جب شوگر انڈسٹری کی آمدنی کی شفافیت سے متعلق پوچھا گیا تو جہانگیر ترین نے باغی گروپ بنا لیا۔

انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین نے احتساب سے بچنے کے لیے عمران خان کی حکومت گرانے کی دھمکی دی۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے احتساب شروع کیا تو چوروں اور ڈاکوؤں نے بغاوت کردی۔

اسٹاک مارکیٹ: شدید مندی، سرمایہ کاروں کے 332 ارب روپے ڈوب گئے

گورنر پنجاب کے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ جہانگیر نے کہا کہ چور اور ڈاکو ضمانتیں کرا کر معمول کی زندگیاں بسر کرنے کے لیے واپس لوٹ آتے ہیں۔

وزیراعظم کے برطانیہ میں انویسٹمنٹ کے ترجمان صاحبزادہ جہانگیر نے کہا کہ ایجوئیر روڈ اور پارک لین سابق پاکستانی حکمرانوں سے بھری ہوئی ہیں۔

انہوں نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان عمران خان سے بد دل نہ ہوں اور عوام کو صبر کا درس دیں۔

مسلم لیگ ن کی وجہ سے ہی ملک میں مہنگائی ہے، فواد چوہدری

ہم نیوز کے مطابق  صاحبزادہ جہانگیر نے وزرا اور مشیران پر زور دیا کہ اپنے اپنے حلقوں میں عوام کو صورتحال سے آگاہ کریں۔


متعلقہ خبریں