کورونا: مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں سخت انتظامات کی ہدایات

کورونا: مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں سخت انتظامات کی ہدایات

ریاض: عالمی وبا قرار دیےجانے والے کورونا وائرس کی نئی قسم کا پہلا مریض سعودی عرب میں ریکارڈ پر آنے کے بعد حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں حفظان صحت کے سخت انتظامات کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

کورونا: اومی کرون کے خلاف کام کرنے والی دوا دریافت

عاجل ویب سائٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ڈاکٹر السدیس نے انتظامیہ کے عہدیداروں کو ہدایت کی ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مقرر کردہ حفاظتی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کرائیں تا کہ کسی قسم کی مشکل صورتحال میں مبتلا نہ ہوں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں شمالی افریقہ سے آنے والے ایک سعودی شہری میں اومی کرون کی علامات پائی گئی تھیں۔

کورونا: ویکسینیشن نہ کرانا اور کم ٹیسٹ، نئی اقسام کی پیدائش کا سبب ہیں، عالمی ادارہ صحت

سعودی عرب کی وزارت نے اس ضمن میں گزشتہ روز ہی کہا تھا کہ متاثرہ سعودی شہری نے جن افراد سے بھی ملاقات کی ہے ان سب کی نشاندہی کرلی گئی ہے اور تمام ممکنہ حفاظتی انتظامات یقینی بنائے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں