نیو یارک میں اومی کرون کے5 کیسز سامنے آگئے


نیو یارک میں اومی کرون کے5 کیسز سامنے آگئے ہیں، امریکا میں اومی کرون کیسز کی تعداد 8 ہوگئی۔

امریکا میں پہلا کیس کیلیفورنیا میں رپورٹ ہوا تھا، تاہم ویکسین شدہ مسافر میں اومی کرون کی ہلکی علامات پائی گئیں لیکن اب وہ صحت یاب ہو رہا ہے۔

نیویارک میں جنوبی افریقہ کا سفر کر کے آئی 67 سالہ خاتون میں بھی نئی قسم کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد اس بارے میں معلومات لی جا رہی ہیں کہ خاتون نے کورونا کی کتنی ڈوز لگوائیں تھیں۔

وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے امریکا کی جانب سے سفر کیلئے ایک دن پہلے کورونا ٹیسٹ کرانا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا: اومی کرون کے خلاف کام کرنے والی دوا دریافت

امریکی نیشنل انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکڑ انتھونی فوچی  نے زور دیا ہے کہ مکمل طور پر ویکسین شدہ افراد کو ویکسین کی ایک بوسٹر خوراک لینی چاہیے جب وہ خود کو بہترین ممکنہ تحفظ فراہم کرنے کے اہل ہوں۔

دوسری جانب فرانس کے دارالحکومت پیرس میں بھی اومی کرون کا کیس رپورٹ ہوا ہے، اومی کرون ویرینٹ سے متاثرہ شخص نائجیریا سے واپس آیا تھا۔

بھارت میں بھی اومی کرون کے دو کیسز سامنے آئے ہیں، رپورٹ کے مطابق جنوبی ریاست کرناٹک میں دو افراد میں کورونا کے نئے ویریئنٹ کی تصدیق ہو چکی ہے۔

کورونا: نئی قسم اومی کرون امریکہ پہنچ گئی، پہلا کیس سامنے آگیا

تاہم اچھی خبر یہ ہے کہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے نئے خطرناک ویریئنٹ اومی کرون کے خلاف کام کرنے والی دوا سامنے آگئی ہے۔

دی اکنامک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اومی کرون نامی ویریئنٹ کے خلاف کام کرنے والی دوا کا دعویٰ برطانیہ کی ادویہ ساز کمپنی گلیکسو اسمتھ کلائن (جی ایس کے) نے کیا  ہے۔

برطانیہ کے ادویہ ساز ادارے گلیکسو اسمتھ کلائن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکی دوا ساز کمپنی ویرکی اینٹی باڈی دوا اومی کرون ویریئنٹ کے خلاف کام کرتی ہے۔


متعلقہ خبریں