دو دلہنوں کی کہانی، لیکن جذبات ، خوشیاں اور خواب الگ


سیریل ‘عشق لا’ کی کہانی نے نیا موڑ لے لیا ہے، ایک ہی قسط میں دو خوبصورت دلہنیں لیکن جذبات ، خوشیاں اور خواب الگ الگ، سیریل کی چھٹی قسط کے یو ٹیوب پر چند گھنٹوں میں 13 لاکھ سے زائد ویوز ہوگئے۔

عشقِ لا اپنے وجود کی تلاش میں ابدی محبت کو پا لینے کی کہانی ہے۔ اب اس ڈرامے میں کون، کس سفر پر نکل کر کس منزل تک پہنچے گا یہ دیکھنا ہو گا ہر جمعرات عشق کے اس سفر میں۔

پاکستانی گلوکار اذان سمیع خان نے ‘عشقِ لا سے’ ٹی وی پر اداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا ہے، اس ڈرامے میں وہ اداکارہ یمنیٰ زیدی اور سجل علی کے ساتھ نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان کا’ہم کہاں کے سچے تھے‘ چھاگیا

عشق لا میں سجل علی صحافی کے کردار میں دکھائی دے رہی ہیں جبکہ اذان سمیع ایک طاقتور اور بارعب بزنس مین کے روپ میں نظر آ رہے ہیں۔ دونوں کی جوڑی کو ڈرامہ شروع ہونے سے پہلے ہی خوب پزیرائی مل رہی ہے۔

جبکہ یمنی زیدی ایک بار پھر اپنی جاندار اداکاری سے اپنے کردار میں جان ڈالتی نظر آئیں، جو اپنے حق کے لیے آواز اٹھانے میں کبھی نہیں گھبراتی۔

یہ بھی پڑھیں: ’عشقِ لا’ ریٹنگ کا کنگ بننے کیلئے بیتاب

’عشقِ لا’ کی کہانی معروف ڈرامہ نگار قیصرہ حیات نے لکھی ہے اور اسے مومنہ درید پروڈکشنز کے بینر تلے پروڈیوس کیا گیا ہے۔

ڈرامے میں ’عہدِ وفا’ میں گلزار کے کردار سے مقبول ہونے والے اداکار عدنان صمد خان بھی اداکاری کرے نظر آئیں گے، جبکہ سیمی راہیل بھی یمنی زیدی کی ماں کے کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔

جبکہ دیگر کاسٹ میں عظمی حسن، سہیل سمیر، لیلی زبیری، عثمان پیر زادہ اور غزالہ کیفی شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں