عمران خان نے ہر بریفنگ کا بائیکاٹ کیوں کیا ؟

عمران خان نے ہر بریفنگ کا بائیکاٹ کیوں کیا ؟

لاہور: مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی اور حزب اختلاف کو دی جانے والی ہر بریفنگ کا عمران خان نے بائیکاٹ کیا۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی انا نے کسی قومی مشاورت کے عمل کا حصہ بننے ہی نہیں دیا جبکہ حزب اختلاف نے قومی مفاد میں کبھی کسی سیکیورٹی پارلیمانی کمیٹی اجلاس کا بائیکاٹ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کشمیر سمیت قومی سلامتی کے کسی مسئلے کو سنجیدہ نہیں لیا اور ‎عمران خان کا کورونا پر کمیٹی کا بائیکاٹ کرنا افسوسناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اعظم سواتی نے بھی الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ‎قومی سلامتی کمیٹی اور حزب اختلاف کو دی جانے والی ہر بریفنگ کا عمران خان نے بائیکاٹ کیا، ‎عمران خان کو وزیر اعظم کے منصب پر بٹھانا ہی افسوسناک ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے مطالبہ کیا کہ عوام کی زندگی اور ان کے مفاد پر نظرثانی کرتے ہوئے عمران خان استعفٰی دیں۔


متعلقہ خبریں