سربیا میں پاکستانی سفارتخانے کا ٹویٹر ہیک


سربیا میں پاکستانی سفارتخانے کے ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس ہیک کر لیے گئے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اکاونٹ ہیک ہونے کی تصدیق کر دی ، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سربیا میں پاکستانی سفارت خانہ کے سوشل میڈیا پر آنے والے پیغامات عملے نے نہیں کیے  معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔


سربیا میں پاکستانی سفارتخانے کے سوشل میڈیا اکونٹ سے عملے کو تین ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کی شکایت کی گئی تھی، سربیا میں پاکستانی سفارتخانے کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بیان جاری کیا گیا  جس میں کہا گیا کہ مہنگائی نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں، ہم کب تک ایسے کام کرتے رہیں گے گزشتہ 3 ماہ سے تنخواہ نہیں دی گئی۔

ہمارے بچوں کو فیسوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے اسکول سے باہر نکال دیا گیا ہے۔ حکومت کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ارسلان خالد کا کہنا ہے کہ دفتر خارجہ کے مطابق سربیا میں پاکستانی سفارتخانے کا اکاؤنٹ ہیک ہوا ہے، دفتر خارجہ کی طر ف سے معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں

 


متعلقہ خبریں