امریکی نوجوان راتوں رات کروڑ پتی بن گیا


واشنگٹن: امریکی نوجوان راتوں رات کروڑ پتی بن گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی نوجوان کھیل کھیل میں ہی راتوں رات کروڑوں روپے کا مالک بن گیا۔ امریکی نوجوان نے حادثاتی طور پر ایک لاٹری ٹکٹ خریدا جس میں اس کا ایک لاکھ ڈالر یعنی ایک کروڑ 70 لاکھ روپے کا انعام نکل آیا۔

امریکی نوجوان کا تعلق ورجینیا سے ہے جس نے قسمت آزمائی کے لیے پہلی بار 20 لاٹریاں خریدیں اور اس لاٹری نے ہی اس کی قسمت بدل دی۔ ہر لاٹری ٹکٹ سے امریکی شہری کا پانچ ہزار ڈالر کا انعام نکلا جو مجموعی طور پر ایک لاکھ ڈالر بن گیا۔

یہ بھی پڑھیں: رواں سال کا آخری مکمل سورج گرہن کہاں دیکھا جائے گا ؟

چند روز قبل شمالی کیرولینا میں بھی ایک جوڑے کے ساتھ ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جس نے دو لاٹری ٹکٹ خریدے اور دونوں لاٹری ٹکٹ نے ان کی قسمت بدل دی تھی۔


متعلقہ خبریں