ویرات کوہلی صفر پر آؤٹ، سنچری کا انتظار طویل ہو گیا


بھارتی کپتان ویرات کوہلی صفر پر آؤٹ ہو گئے، کھلاڑی کا سنچری کا انتظار مزید طویل ہو گیا۔

بھارت اور نیوزی لینڈ کا دوسرا ٹیسٹ آج شروع ہوا، جس میں کوہلی پہلے میچ کا حصہ نہیں تھے، لیکن آج کے میچ میں ویرات کوہلی چوتھی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا

کوہلی کا ایل بی ڈبلیو بھی آؤٹ متنازع ہو گیا۔ کوہلی نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ قرار دیئے جانے پر ریویو لیا لیکن تھرڈ امپائر نے بھی انہیں آؤٹ قرار دے دیا۔

گیند پہلے بیٹ کو لگی یا پیڈ کو، سوشل میڈیا پر بحث شروع ہو گئی ہے۔


ویرات کوہلی نے آخری ٹیسٹ سنچری 23 نومبر 2019 کو بنگلہ دیش کے خلاف بنائی تھی۔


متعلقہ خبریں