بکری اپنا کام دکھا گئی

بکری اپنا کام دکھا گئی

نئی دہلی: بھارت میں بکری سرکاری کاغذات چبا گئی اور سرکاری افسر دیکھتا رہ گیا۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور کے ایک سرکاری دفتر میں بکری داخل ہوئی اور میز پر رکھی سرکاری فائل اٹھا کر بھاگ گئی۔

بھارت میں اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں بکری کو سرکاری کاغذات چباتے اور پھر بھاگتے دیکھا جا سکتا ہے لیکن بکری باوجود کوشش کے پکڑائی نہیں دی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سرکاری افسر بکری کا پیچھا کر رہا ہے لیکن بکری منہ میں سرکاری کاغذات چبائے فرار ہو گئی۔

ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر ہوئی تو صارفین نے واقعہ کو سرکاری افسر کی لاپروائی قرار دے دیا کیونکہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے بکری باہر کھڑی کاغذات چبا رہی ہے اور کسی کو خبر ہی نہیں پھر جب سرکاری افسر کاغذات چھڑانے بکری کے پیچھے آیا تو بکری بھاگ نکلی۔


متعلقہ خبریں