منتخب نمائندوں کو رول دینے کے لیے اداروں کے قوانین میں ترامیم کرنا ہونگی، پی پی وزرا

عمران خان اور ان کی ٹیم نا اہل ہے،غربت کے بجائے غریبوں کو مٹا رہے ہیں:پی پی وزرا

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی وزرا نے کہا ہے کہ منتخب نمائندوں کو رول دینے کے لیے اداروں کے قوانین میں ترامیم کرنا ہوں گی۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم نہیں کرسکتے ہیں۔

بلدیاتی انتخابات: ٹاؤن سسٹم لا رہے ہیں، ناصر حسین شاہ

ہم نیوز کے مطابق یہ بات پی پی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزرا سعید غنی اور سید ناصر حسین شاہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

سندھ کے وزیر اطلاعات و نشریات سعید غنی نے کہا کہ ہم خود بلدیاتی اداروں کو بااخیتار بنانے کے حق میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کورٹ میں گئی ہے تو فیصلہ وہیں ہو گا۔ اس ضمن میں ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں تاخیر ہو سکتی ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ 2013 کے بلدیاتی نظام میں بہتری کی گئی ہے، ہم نے سب کی سفارشات شامل کی ہیں، ٹاؤن سسٹم کردیا گیا ہے اور مئیر کا ایک رول بنایا گیا ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات سعید غنی نے کہا کہ ترمیم ہماری مجبوری تھی کیونکہ الیکشن کمیشن میں جمع کرانا تھی۔

صوبائی وزیراطلاعات نے کہا کہ اپوزیشن نے تین امور پر اعتراضات کیے ہیں تو ہم تینوں پر بات کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دیگر امور پر بھی بات کرنے پہ رضامند ہیں۔

اسلام آباد بلدیاتی الیکشن: ووٹنگ ای وی ایم سے مئیر کا انتخاب براہ راست

سعید غنی نے کہا کہ ایس ایچ او یو سی چیئرمین کو اپنی کارکردگی کی رپورٹ جمع کرائے گا،ہیلتھ اور ایجوکیشن کی مانیٹرنگ منتخب نمائندے کر سکیں گے اور پی ایف سی کو فعال کر رہے ہیں۔

اپوزیشن پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کے اراکین گزشتہ تین دنوں سے شور کرکے لوگوں کو اکسا رہے ہیں جب کہ ہم کہہ رہے ہیں کہ بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر اپوزیشن کی ساری باتیں مان لیں تو بھی یہ شور کریں گے۔

ہم نیوز کے مطابق سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ عدالت جانے سے بلدیاتی انتخابات کرانے میں تاخیر ہو گی۔ انہوں نے اپوزیشن کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مردم شماری پراحتجاج کیا لیکن جوائنٹ سیشن میں آخری ایجنڈہ رکھ کر روند دیا گیا۔

پنجاب: نئے بلدیاتی نظام پر پی ٹی آئی اور ق لیگ میں معاملات طے پا گئے

پی پی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہا ک ہنئے بلدیاتی قانون پر بات کرنی ہے  تو سفارشات موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سفارشات جماعت اسلامی، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کی طرف سے آئی ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہم نے سب کی سفارشات شامل کی ہیں۔


متعلقہ خبریں