باجی اس لیے چھٹی پر گئی ہیں کہ ایک اور آڈیو آرہی ہے، شہباز گل

باجی اس لیے چھٹی پر گئی ہیں کہ ایک اور آڈیو آرہی ہے، شہباز گل

گوجرانوالہ: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے دعویٰ کیا ہے کہ باجی اس لیے چھٹی پر گئی ہیں کہ ایک اور آڈیو آرہی ہے۔

مریم نواز کی سیاست سے 15 روز کی چھٹیاں

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات گوجرانوالہ میں منعقدہ اوورسیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی ہے۔

واضح رہے کہ ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے گزشتہ روز سے آئندہ 15 روز کے لیے سیاسی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔

اس ضمن میں ن لیگ کے میڈیا سیل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اپنے بیٹے جنید صفدر کے ولیمے کے حوالے سے انتظامات میں مصروفیت کے باعث سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیں گی۔

جھوٹی آڈیو ریلیز کرنے والے پہلے بھی معافی مانگ چکے ہیں، شہباز گل

شہباز گل نے اوورسیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باجی پندرہ دن کی چھٹی پر ہیں تو میں بھی وزیراعظم سے چھٹی مانگتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ باجی اس لیے چھٹی پر گئی ہیں کہ ایک اور آڈیو آرہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس آڈیو میں سامنے آئے گا کہ میڈیا ورکرز کا استحصال کس نے کیا؟

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے آنے والی آڈیو کی ٹائمنگ کے حوالے سے انکشاف کیا کہ اب اس صحافی بھائی پر منحصر یے کہ وہ کب اس آڈیو کو جاری کرتے ہیں؟

سیاست مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے بس کی بات نہیں، فواد چوہدری

ہم نیوز کے مطابق شہباز گل نے کہا کہ پرانی فلم پٹنے کے بعد باجی پندرہ دن کی چھٹی پر گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر آڈیو پندرہ دن کے اندر آگئی تو چھٹی زیادہ بڑھ سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی محنت کرکے سارا پیسہ ملک میں بھیجتے ہیں، وزیراعظم عمران خان کو ان کی تکلیف کا احساس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 90 لاکھ اوورسیز پاکستانی ہیں اور گزشتہ سات دیہائیوں سے انہیں ووٹ کا حق نہیں دیا جا رہا تھا۔

شہباز گل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اگلا بلدیاتی انتخاب بھی ای وی ایم کے ذریعے کرائیں گے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ عمران خان ایسا بلدیاتی نظام لا رہے ہیں جو حقیقی طور پر شفاف ہو گا، عوامی نمائندہ صرف نام کا نمائندہ نہیں ہو گا بلکہ اس کے پاس اختیار ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ووٹنگ سے متعلق جو وعدہ کیا وہ پورا کیا۔

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو کا فرانزک ہونا چاہیے،شاہد خاقان

ہم نیوز کے مطابق کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ ن لیگ نے پانچ سالوں میں 682 کلومیٹر سڑکیں بنائیں جب کہ پاکستان تحریک انصاف نے صرف تین سالوں میں 2300 کلومیٹر سڑکیں تعمیر کیں۔


متعلقہ خبریں