سیالکوٹ واقعہ: تحقیقات کی نگرانی خود کر رہا ہوں، وزیر اعظم

سیالکوٹ واقعہ: تحقیقات کی نگرانی خود کر رہا ہوں، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی نگرانی خود کر رہا ہوں۔

سری لنکن شہری کا قتل افسوسناک، 50 افراد کو گرفتار کر لیا، ترجمان پنجاب حکومت

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سیالکوٹ کا واقعہ پاکستان کے لیے باعث شرمندگی ہے۔

انہوں نے اس ضمن میں واضح طور پر کہا ہے کہ سیالکوٹ واقعے کے ذمہ داران کو سخت سزا دی جائے گی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سری لنکن چیف آف ڈیفنس کی ملاقات

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ سیالکوٹ واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں کا عمل جاری ہے۔

واضح رہے کہ حکومت پنجاب کے ترجمان حسان خاور نے کچھ دیر قبل کہا تھا کہ سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کا قتل بہت افسوسناک ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں کہا تھا کہ اب تک 50 افراد گرفتار ہوچکے ہیں، باقی کی شناخت کی جارہی ہے۔

مسلمانوں کو تدفین کی اجازت دینے پر وزیراعظم کا سری لنکن حکومت کا شکریہ

حسان خاور نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے کی مکمل تحقیقات کے بعد انصاف ہوگا۔


متعلقہ خبریں