کرکٹ کا بڑا میلہ پاکستان سپر لیگ 27 جنوری سے شروع

پی ایس ایل

فوٹو: فائل


کرکٹ کے دیوانوں کے لیے ایک بار پھر پاکستان سپر لیگ کا میلہ سجنے والا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے ساتویں سیزن کا شیڈول جاری کر دیا۔

پی سی بی کی طرف سے جاری شیڈول کے مطابق  27 جنوری سے پی ایس ایل  7 کا آغاز ہو گا،افتتاحی میچ میں ملتان سلطانز اور کراچی کنگز مد مقابل ہوں گے۔

ایونٹ کے 15 میچز کراچی جبکہ  19 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے، 28جنوری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ ہوگا۔

پی ایس ایل 7کا فائنل 27فروری کو کھیلا جائے گا،کوالیفائر 23 فروری اور پہلا اور دوسرا ایلیمنٹر 24 اور 25 فروری کو کھیلا جائے گا۔

ایونٹ کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ 12 دسمبر کو سہ پہر 3 بجے لاہور کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں ہوگی۔

آصف علی، حارث رؤف اور محمد رضوان پلاٹینم کیٹیگری جبکہ صہیب مقصود اور حیدر علی ڈائمنڈ کیٹگری میں شامل ہو گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں