2018 میں مسلم لیگ ن چھوڑنے والوں کی ففٹی مکمل


اسلام آباد: الیکشن 2018 قریب آتے ہی جنوری سے اب تک  50 بڑی (ن) لیگی شخصیات اور ارکان پارلیمنٹ نے آشیانے بد ل لیے ہیں۔

حکومت کے آخری چند ماہ میں جانثاران  نوازشریف کسی ’اور‘ کے ہوگئے جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کو مدت مکمل ہونے پر مزید سیاسی جھٹکے لگیں گے

(ن) لیگ کو چھوڑنے والے 50 اراکین کوکون سے ہیں؟

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی غلا م رسول ساہی اور ایم پی اے افضل ساہی نے نوازشریف کاساتھ چھوڑ دیا۔

ایم این اے مخدوم خسرو بختیار ،ایم این اے طاہر بشیر چیمہ نے پارٹی  کو خدا حافظ  کہا۔

ایم این اے طاہر اقبال چوہدری ، ایم این اے رانا قاسم نون بھی نون لیگ کے اشیانے سے اڑ گئے۔

ایم این اے مخدوم زادہ باسط بخاری  ، ایم پی اے سردار نصر اللہ دریشک ، سابق ایم پی اے سمیع اللہ چوہدری بھی ن لیگ چھوڑنے والوں میں شامل ہیں۔

ایم پی اے اصغر علی شاہ ، ایم پی اے سید افتخار حسین گیلانی نے بھی راستے بد ل لیے۔ ایم پی اے علمدار قریشی ،  ایم پی اے ذیشان گرمانی ،  ایم پی ا ے غلام مرتضی رحیم کھر نے بھی نون لیگ چھوڑ دی۔

ایم پی ا ے سردار خان محمد جتوئی ، سابق ایم پی اے جمیل شاہ ،ایم پی اے کرم داد واہلہ  بھی نون لیگ کی شاخ سے اڑ گئے۔ ایم پی اے سردار قیصر عباس مگسی ،ایم پی اے  سردار محمد خان لغاری ، ایم پی اے مقصود لغاری بھی نون لیگ چھوڑ گئے۔

ایم پی اے سردار فتح محمد بزدار ،  اور سابق ایم این اے مینا جعفر لغاری بھی  مسلم لیگ ن چھوڑ گئے ۔ مسلم لیگ ن کے  ایم این اے رضا حیات ہراج ،ایم این اے میاں مظہر بھی لیگی سے کھلاڑی بن گئے۔

لیگی ایم پی اے فیصل فاروق چیمہ ، ایم این اے ڈاکٹر نثار جٹ نے بھی نون لیگ چھوڑ دی ۔ ایم این اے میاں  طارق محمود ،  ایم پی اے فضل شکور بھی کپتان سے جاملے۔

لیگی رہنما  رانا غلام سرور،  ایم این اے بلال ورک نے بھی نون لیگ سے راستے بدل لیے۔ ایم این اے مخدوم انور عالم  ، سابق ایم این اے صاحبزادہ محبوب سلطان  بھی لیگی سے انصافین بن گئے۔

ایم این اے رمیش کمار، لیگی رہنما نثار موسی زئی بھی کپتان کے ساتھی بن گئے۔ ایم این اے راناعمرنذیر ،ایم پی  اے چوہدری افضل  اور ایم پی  اے ملک مظہرعباس راں بھی نوازشریف کے ساتھ نہ رہے۔

سابق ایم پی اے افتخار مہمند ، سابق  ایم پی اے رضا  نصر اللہ  گھمن  بھی نوازشریف کاساتھ چھوڑ گئے ۔ عمر ایوب خان سابق ایم پی اے یوسف رحمن آفریدی بھی کپتان کے ساتھی بن گئے۔

ایم این اے رانا  عاصم نذیر، ڈاکٹر عمران علی شاہ اور سابق ایم پی اے شہر یار ریاض بھی لیگی قیادت کاساتھ چھوڑ گئے۔ ایم پی اے راحیلہ یحی، ایم پی  اے عبد الراق نیازی نے بھی قیادت سے راستے جدا کیے۔

مسلم لیگ ن کے میڈیا کوارڈیٹر طار ق دلدار چوہدری بھی کھلاڑی بن گئے اور مسلم لیگ ن کے نائب صدر راجہ طاہر نواز نے بھی راستے بدل لیے۔


متعلقہ خبریں