سیالکوٹ واقعہ کا مقدمہ درج، دہشت گردی کی دفعات شامل


سیالکوٹ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کا مقدمہ درج کر لیاگیا، پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے رات بھر آپریشن جاری رکھا۔ 

سیالکوٹ میں  فیکٹری ملازمین کی تشدد  کے باعث سری لنکن شہری کے قتل کا مقدمہ درج  کر لیا گیا ہے ۔ مقدمے میں دہشت گردی  اور قتل سمیت دیگر سنگین دفعات شامل کی گئیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ: ایسے ماورائے عدالت اقدام قطعاً نا قابل قبول ہیں، جنرل باجوہ

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے بتایا ہے کہ سیالکوٹ واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ میں پولیس نے دہشتگردی، تشدد کرنے اور اشتعال انگیزی کی دفعات درج کی ہیں۔ ترجمان پنجاب حکومت نے ایف آئی آر کی کاپی بھی شیئر کر دی۔


پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ900فیکٹری ملا زمین کے خلاف میں درج کیا گیا ہے۔  رات بھر ملزمان کی گرفتاری کے لیے آپریشن کیا گیا۔ پولیس نے 50 سے زائد مقامات پر چھاپے مارے۔ سپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی نے چھاپوں میں حصہ لیا۔

محکمہ پولیس کا کہنا ہے کہ زیر حراست ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔ تفتیش کے ذریعے دیگرملزمان کی نشاندہی میں مدد مل رہی ہیں،سی سی ٹی وی فوٹیج اور ویڈیوز کی مدد سے بھی ملزمان کی شناخت اور تلاش کا عمل جاری  ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ،ذمہ داران کو کٹہرے میں کھڑا کیا جائے، شہباز شریف: دل چیر دیا، مریم نواز

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا  تھا کہ واقعے کی تحقیقات کی نگرانی خود کر رہا ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ سیالکوٹ کا واقعہ پاکستان کے لیے باعث شرمندگی ہے۔ سیالکوٹ واقعے کے ذمہ داران کو سخت سزا دی جائے گی۔

 


متعلقہ خبریں