سیالکوٹ واقعہ:انصاف ہر صورت ہوگا اور نظر بھی آئے گا،عثمان بزدار


 وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سیالکوٹ واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسوسناک واقعے میں انصاف ہر صورت ہوگا اور ہوتا ہوا نظر بھی آئے گا۔

ویر اعلیٰ پنجاب کا کہناہے کہ  سیالکوٹ کے دردناک واقعہ پر ہر پاکستانی افسردہ ہے۔ ذمہ دار عناصر انسان کہلانے کے حقدار نہیں۔

اس ضمن میں انہوں نے واضح طور پر کہا ہے کہ ملزمان عبرتناک سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔درندگی کامظاہرہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بیان میں کہا ہے کہ اسلام امن  کا دین ہے جس میں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ واقعہ کا مقدمہ درج، دہشت گردی کی دفعات شامل

دوسری جانب سیالکوٹ واقعے کا مقدمہ900 فیکٹری ملازمین کے خلاف درج کر لیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے جگہ جگہ چھاپے مارے جا رہے ہیں۔  مقدمے میں  دہشتگری، تشدد اور قتل کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔


متعلقہ خبریں