یقین ہےعمران خان سیالکوٹ واقعےکےذمہ داران کو کٹہرے میں لائیں گے،سری لنکن وزیر اعظم


 سری لنکن وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ یقین  ہے کہ وزیر اعظم عمران خان سیالکوٹ  واقعےکےذمہ داران کو کٹہرے میں لائیں گے اور انصاف کریں گے۔

سری لنکن وزیر اعظم مہندا راجہ پکسے نے سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کے قتل  پر افسوس کا ظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ  پاکستان میں مشتعل ہجوم کی جانب سے سری لنکن  شہری  پر تشدد اور قتل کے واقعہ پر صدمے میں ہوں ۔مقتول کے اہلخانہ سے ہمدردی ہے۔


انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم  ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ سری لنکن عوام کو یقین کے وزیر اعظم عمران خان واقعےکےذمہ داران کو کٹہرے میں لائیں گے اور انصاف قائم کریں گے۔


متعلقہ خبریں