جو بھی سیالکوٹ واقعے میں ملوث ہوا اسے نہیں چھوڑا جائے گا، حسان خاور

حادثے کی ذمہ داری حکومت پر ہی عائد ہوتی ہے، حسان خاور

 ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا کہنا ہے کہ جو بھی سیالکوٹ واقعے میں ملوث ہوا اسے نہیں چھوڑا جائے گا۔

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران واقعہ میں ملوث تیرہ مرکزی ملزمان سمیت 118 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 160 کیمروں کی مدد سے ہر زاویے پر انکوائری کررہے ہیں۔

لاہور میں سانحہ سیالکوٹ کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا کہ وزیراعظم نے اس واقعے کا نوٹس لیا۔ وزیراعلی نے اعلی سطح کمیٹی تشکیل دی۔ جیو ٹیکنگ کے ذریعے ہزاروں ٹیلی فونز کا ریکارڈ اکٹھا کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پریانتھا کا پوسٹارٹم مکمل ہوچکا ہے۔لاش جلد سری لنکا بھیجوائی جائے گی۔

معاون خصوصی کا کہناتھا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فیکٹری میں کسی مواد کے ہٹانے پر لوگ مشتعل ہوئے۔لیکن یہ واقعہ ہمارے لیے ٹیسٹ کیس ہے۔ جو بھی اس واقعے میں ملوث ہوا اسے نہیں چھوڑا جائے گا۔

آئی جی پنجاب راو سردار نے بتایا کہ افسوسناک واقعے کا آغاز 10بج کر2 منٹ پرہوا 11بجے تک پریا نتھاکمارا کی ہلاکت ہوچکی تھی۔ پولیس11 بج کر 28 منٹ پر پہنچی۔انھوں نے کہا کہ اب تک13 مرکزی ملزمان سمیت 118 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جو ادھر میڈیا کو بھی انٹرویوز میں بیان حلفی دیتے رہے۔


متعلقہ خبریں