امتیابھ بچن کو بھی فلموں میں کام نہیں ملا

amitabh bachchan

فائل فوٹو


ممبئی: بالی وڈ کے بڑے اداکار امیتابھ بچن نے انکشاف کیا ہے کہ پروگرام “کون بنے گا کروڑ پتی” کی میزبانی فلموں میں کام نہ ملنے کی وجہ سے کی۔

بھارتی اداکار امیتابھ بچن نے کہا کہ بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین گیم شو “کون بنے گا کروڑ پتی” کو نشر ہوتے 21 سال بیت چکے ہیں اور حال ہی میں اس کی ایک ہزار اقساط مکمل ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے سال 2000 میں اس پروگرام کی میزبانی شروع کی تھی اور سب لوگوں نے کہا تھا کہ بڑے پردے کو چھوڑ کر چھوٹی اسکرین پر جانے سے آپ کی ساکھ متاثر ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ سارہ علی خان کی شادی سے متعلق انوکھی شرط

انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے مالی حالات بہت اچھے نہیں تھے اور فلموں میں بھی کام نہیں مل رہا تھا جس کی وجہ سے اس شو کی میزبانی کے لیے حامی بھری تھی جبکہ شو کی پہلی قسط نشر ہونے کے بعد لوگوں کا ردعمل حیران کن تھا اور ایسا لگ رہا تھا کہ پوری دنیا ہی بدل گئی ہے۔


متعلقہ خبریں