چیئرمین نیب کی تعیناتی کے عمل کو تیز کرنے کا فیصلہ

چیئرمین نیب کی تعیناتی کے عمل کو تیز کرنے کا فیصلہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی حکومت نے چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) کی تعیناتی کے عمل کو تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے چیئرمین نیب کی تعیناتی کے عمل کے حوالے سے وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کو احکامات جاری کر دیے ہیں اور وفاقی وزیر قانون کی ہدایت پر وزارت قانون نے سمری پر کام شروع کر دیا ہے۔

وزارت قانون پیر تک چیئرمین نیب کے حوالے سے سمری صدر مملکت عارف علوی کو بھجوا دے گی جبکہ نئے قانون کے تحت صدر مملکت وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف سے مشاورت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ملکی سیاست میں انقلاب آنے والا ہے، اسد عمر

ذرائع فروغ نسیم کے مطابق صدر مملکت سپریم کورٹ کے آرڈر 2011 کے تحت تحریری مشاورت کریں گے۔ نیب رولز آف بزنس کے تحت وزارت قانون کے ماتحت ہے اور وزارت قانون اس حوالے سے اپنی ذمہ داری پوری کرے گی۔


متعلقہ خبریں