اب روبوٹ بھی کلاس لیں گے


پیرس: فرانس میں ایک ایسا  روبوٹ تیار کر لیا گیا ہے جو اب اسکول میں کلاس بھی لیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فرانس میں ایک ایسا روبوٹ تیار کر لیا گیا ہے جو اسکول سے غیر حاضر بچوں کی جگہ کلاس لیں گے اور کلاس میں ان کی نمائندگی کریں گے۔

فرانس میں تیار کردہ اس روبوٹ کو بڈی کا نام دیا گیا ہے اور فرانس اگلے سال ملک بھر کے اسکولوں میں 4 ہزار سے زائد بڈی روبوٹ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

روبوٹ کلاس میں بچوں کی جگہ پر موجود ہوں گے جن کے ذریعے بچے گھر میں اپنے لیپ ٹاپ کے ذریعے لیکچر میں شریک ہو سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی فون صارفین کیلئے الرٹ جاری

فرانس کے تعلیمی اداروں کے اساتذہ کا اس بارے میں کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پڑھائی ان بچوں کے لیے بہت مددگار ثابت ہو گی جو کسی وجہ سے اسکول جانے سے قاصر ہوتے ہیں۔ ان روبوٹس کے ذریعے بیمار بچوں کو تعلیم جاری رکھنے میں مدد ملے گی۔


متعلقہ خبریں