امریکہ میں ہالی ووڈ اداکارہ قتل


لاس اینجلس: امریکہ میں ہالی ووڈ اداکارہ جونشل الیگزینڈر کو قتل کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہالی ووڈ اداکارہ جونشل الیگزینڈر کے قتل کا واقعہ امریکی ریاست لوزیانا میں پیش آیا۔ 22 سالہ اداکارہ جونشل الیکزینڈر ہالی ووڈ فلموں میں بطور چائلڈ آرٹسٹ کام کر رہی تھیں اور انہیں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ اپنی دوست کے ساتھ گاڑی میں جا رہی تھیں کہ اچانک نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ہالی ووڈ اداکارہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئیں جبکہ ان کی دوست کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: امتیابھ بچن کو بھی فلموں میں کام نہیں ملا

امریکی پولیس نے اپنی ابتدائی رپورٹ میں بتایا ہے کہ حملہ آور اداکارہ جونشل الیگزینڈر کو نہیں بلکہ ان کی دوست کو قتل کرنا چاہتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ وینا ملک کی ماں نے اسد خٹک کو بوتل دے ماری

واضح رہے جونشل الیگزینڈر نے 2012 میں 12 برس کی عمر میں آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد یافتہ فلم ’’بیسٹس آف دی سدرن وائلڈ‘‘ میں بطور چائلد آرٹسٹ کام کیا تھا۔


متعلقہ خبریں