بیرون ملک سے وطن پہنچنے والا شہری ایئرپورٹ سے لاپتہ

بیرون ملک سے وطن پہنچنے والا شہری ایئرپورٹ سے لاپتہ

کراچی: بیرون ملک سے وطن پہنچنے والا شہری ایئرپورٹ سے لاپتہ ہو گیا۔ پولیس مقدمہ درج کر کے شہری کو تلاش کرنے کے بجائے ٹال مٹول سے کام  لے رہی ہے۔

لاپتہ شخص خود کو ہی تلاش کرتا رہا

ہم نیوز نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ جرمنی سے کراچی پہنچنے والا شہری جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے لاپتہ ہو گیا ہے۔ شہری تین دن قبل وطن واپس پہنچا تھا۔

اس سلسلے میں لاپتہ ہونے والے شہری کے والد نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ ایئرپورٹ سے لاپتہ ہونے والا شہری آٹھ ماہ قبل اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے جرمنی گیا تھا۔

لاپتہ ہونے والا شہری تین دن قبل بھائی کی شادی میں شرکت کے لیے وطن واپس پہنچا لیکن پھر ایئرپورٹ سے لاپتہ ہو گیا۔

افغان سفیر کی بیٹی اغوا نہیں لاپتہ ہوئی تھی، شیخ رشید

ہم نیوز کو لاپتہ ہونے والے شہری کے والد نے بتایا کہ انہوں نے تین دن قبل بیٹے کی گمشدگی کے متعلق تھانہ ایئرپورٹ میں درخواست دینے کی کوشش کی لیکن انہیں ٹال دیا گیا۔

متاثرہ والد نے الزام عائد کیا ہے کہ تھانہ سچل کی حدود میں رہائش کی وجہ سے انہیں ٹالا گیا ہے۔ انہوں غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تین دن سے وہ تھانہ سچل اور تھانہ ایئرپورٹ کے چکر لگا رہے ہیں لیکن کہیں بھی ان کی شنوائی نہیں ہو رہی ہے۔

روس میں کوئلے کی کان میں آتشزدگی،11افراد ہلاک،کئی لاپتہ

انہوں نے کہا کہ تھانے والے صرف ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ان کے بیٹے کی گمشدگی کی ایف آئی آر درج کی جائے اور اسے تلاش کرنے میں مدد فراہم کی جائے۔


متعلقہ خبریں