پیپلزپارٹی فنڈز لیتی ہے، تقسیم نہیں کرتی، ضرورت پڑی تو سڑکوں پر نکلیں گے: عامر خان

پیپلزپارٹی فنڈز لیتی ہے، تقسیم نہیں کرتی، ضرورت پڑی تو سڑکوں پر نکلیں گے: عامر خان

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینرعامر خان نے کہا ہے کہ حکومت سندھ بلدیات کے بھی سارے اختیارات اپنے پاس رکھنا چاہتی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ این ایف سی کے ذریعے پیپلزپارٹی فنڈز لیتی ہے لیکن تقسیم نہیں کرتی۔

بلدیاتی انتخابات: ٹاؤن سسٹم لا رہے ہیں، ناصر حسین شاہ

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں سے پارٹی سیکریٹریٹ میں ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور سابق میئر کراچی وسیم اختر، ن لیگ کے محمد زبیر اور مفتاح اسماعیل بھی موجود تھے۔

عامر خان نے الزام عائد کیا کہ حکومت سندھ نے جعلی اور جھوٹی اکثریت سے بل پاس کرایا اور پیپلزپارٹی نے اس حوالے سے کسی بھی جماعت سے مشاورت نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ نے مقامی حکومت سے اختیارات چھین لیے ہیں۔

ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کہا کہ پیپلزپارٹی والے جھوٹ سے کام لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ
پیپلزپارٹی نے گزشتہ 13 سال میں سندھ کو تباہ کردیا ہے۔

منتخب نمائندوں کو رول دینے کے لیے اداروں کے قوانین میں ترامیم کرنا ہونگی، پی پی وزرا

عامر خان نے کہا کہ سندھ کے نئے ترمیمی بلدیاتی بل سے متعلق تمام جماعتوں سے رابطے کررہے ہیں۔ انہوں نے واضح طورپر کہا کہ ضرورت پڑی تو بل کے خلاف سڑکوں پر بھی نکلیں گے۔

سابق میئر کراچی وسیم اختر نے اس موقع پر ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کے ایم سی کے اختیارات دوبارہ اس کو ملنے چاہئیں۔

اسلام آباد بلدیاتی الیکشن: ووٹنگ ای وی ایم سے مئیر کا انتخاب براہ راست

ہم نیوز کے مطابق اس موقع پر ن لیگ کے مرکزی رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کی قوم کو ضرورت تھی اور اس پر ہمیں فخر ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ 18 ویں آئینی ترمیم پر پیپلزپارٹی کو بھی عمل درآمد کرنا تھا۔


متعلقہ خبریں