وزیراعظم کا پریانتھا کو بچانے کی کوشش کرنیوالے کو تمغہ شجاعت دینے کا اعلان

وزیر اعظم نے اہم اجلاس اتوار کو طلب کر لیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ سیالکوٹ واقعے میں سری لنکن منیجر کو بچانے کی کوشش کرنے والے پاکستانی شہری کو تمغہ شجاعت دیا جائے گا۔

سیالکوٹ واقعہ،پولیس نے مزید 6 مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ اعلان سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے بیان میں دیا ہے۔

یقین ہےعمران خان سیالکوٹ واقعےکےذمہ داران کو کٹہرے میں لائیں گے،سری لنکن وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر بیان میں لکھا ہے کہ میں پوری قوم کی جانب سے ملک عدنان کی بہادری اور اخلاقی جرات کو سلام پیش کرنا چاہتا ہوں۔

جو بھی سیالکوٹ واقعے میں ملوث ہوا اسے نہیں چھوڑا جائے گا، حسان خاور

عمران خان نے بیان میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ انہوں نے سیالکوٹ میں اپنی جان خطرے میں ڈالتے ہوئے پریانتھا دیاوادنا کو پناہ دینے اور خود کو ڈھال بنا کر انہیں جنونی جتھے سے بچانے کی پوری کوشش کی۔

سیالکوٹ واقعے نے ملک و ملت کو بدنام کیا، علمائے کرام

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں لکھا ہے کہ ہم انہیں تمغہ شجاعت سے نوازیں گے۔


متعلقہ خبریں