دورہ پاکستان پر آنے والی ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کو بڑا جھٹکا

دورہ پاکستان پر آنے والی ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کو بڑا جھٹکا

ویسٹ انڈیز: پاکستان کا دورہ کرنے والی ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کو بڑا جھٹکا لگ گیا ہے۔ اس کی بنیادی وجہ اس کے کپتان کا دورہ پاکستان سے باہر ہونا ہے۔

بڑے نام ڈراپ، ویسٹ انڈیز سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان کیرون پولارڈ انجری کے باعث دورہ پاکستان سے باہر ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹی 20 ورلڈ کپ میں انجری کا شکار ہوئے تھے اور اب تک صحتیاب نہیں ہوسکے ہیں جس کی وجہ سے انہیں دورہ پاکستان سے آؤٹ کردیا گیا ہے۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ کے مطابق کیرون پولارڈ کے متبادل کے طور پر رومین پاؤل کو ٹی 20 اور ڈیون تھامس کو ون ڈے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

پاک ویسٹ انڈیز سیریز، ٹکٹوں کا اعلان ہو گیا

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان تین ٹی 20 اور تین ون ڈے میچز 13 سے 22 دسمبر تک کراچی میں ہوں گے۔


متعلقہ خبریں