افسوس! پریانتھا کی جان نہیں بچا سکا، ملک عدنان


سیالکوٹ: سری لنکن منیجر کی جانب بچانے کی کوشش کرنے والے ملک عدنان نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پریانتھا کی جان نہیں بچا سکا۔

وزیراعظم کا پریانتھا کو بچانے کی کوشش کرنیوالے کو تمغہ شجاعت دینے کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے ملک عدنان نے کہا کہ پریانتھا ایماندار اور اصولوں کے لحاظ سے سخت افسر تھے۔

انہوں نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ پریانتھا اردو لکھنا اورپڑھنا بالکل بھی نہیں جانتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ شور سن کر جب کمرے سے باہر گیا تو معلوم ہوا  کہ پریانتھا نے کسی کو ڈانٹا ہے۔

ملک عدنان نے کہا کہ جب میں وہاں پہنچا تو 40/50 افراد ان کی جانب آرہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ پریانتھا کو بچانے کی کوشش میں تشدد کا شکار بھی ہوا۔

وزیراعظم کا سری لنکن صدر سے رابطہ،ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دھانی

ہم نیوز کے مطابق ملک عدنان نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پریانتھا کی جان نہیں بچا سکا۔ انہوں نے کہا کہ تمغہ شجاعت کے اعلان پر حکومت کا شکر گزار ہوں۔


متعلقہ خبریں