این اے133: ضمنی الیکشن، کامیابی پر شہباز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز کی مبارکباد

این اے133: ضمنی الیکشن، کامیابی پر شہباز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز کی مبارکباد

لاہور: این اے 133 پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی شائستہ پرویز کی کامیابی پر ن لیگ کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف، ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز، پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز اور علی پرویز ملک نے ن لیگی امیدوار، پارٹی کارکنان اور عوام الناس کو مبارکباد دی ہے۔

این اے 133: ضمنی انتخاب، ن لیگ کی امیدوار شائستہ پرویز کامیاب

ہم نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ حلقے کے عوام نے ہمیشہ کی طرح ان لیگ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

میاں شہباز شریف نے این اے 133 پر شائسہ پرویز ملک کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ ہمیشہ کی طرح عوام کے اعتماد پر پورا ترے گی۔

عمران خان حکومت کو ایماندار کہنا سفید جھوٹ ہے، شہباز شریف

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے شائسہ پرویز ملک کی کامیابی پر شیروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اک واری فیر۔۔۔شیررررر۔

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ نے ہر ضمنی الیکشن میں ثابت کیا ہے کہ وہ مقبول ترین جماعت ہے۔

این اے 133 کا ضمنی انتخاب ای وی ایم سے کرایا جائے، شبلی فراز

میاں شبہاز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے کہا کہ عوام اپنے مسائل کے حل کے لیے ن لیگ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام اب باتوں، دعووں اور نعروں کے فریب میں آنے والے نہیں ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کی رہنما علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پیسے کے بے دریغ استعمال کے باوجود ن جیت گئی، پیسہ ہار گیا۔

این اے 133: تحریک انصاف انتخاب سے آوٹ ہو کر بھی الیکشن جیت گئی، حسان خاور

علی پرویز ملک نے الزام عائد کیا کہ پیپلزپارٹی والے آج بھی گاڑیوں میں پیسے بھر کر لوگوں کو دیتے رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم پیپلز پارٹی کے طرز عمل کو چیلنج کریں گے، چھوڑیں گے نہیں۔


متعلقہ خبریں