این اے 133:ضمنی الیکشن، پیپلزپارٹی نے لاہور میں نیا جنم لیا ہے، آصف زرداری

این اے 133:ضمنی الیکشن، پیپلزپارٹی نے لاہور میں نیا جنم لیا ہے، آصف زرداری

لاہور: سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے این اے 133 پر ہونے والے ضمنی انتخاب کو پارٹی کے لیے ٹرننگ پوائنٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے لاہور میں نیا جنم لیا ہے جو پنجاب میں تبدیلی کا باعث بنے گا۔

این اے 133: ضمنی انتخاب، ن لیگ کی امیدوار شائستہ پرویز کامیاب

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے این اے 133 پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں شاندار نتائج پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کی قیادت ،ان کی ٹیم اور کارکنوں کی محنت رنگ لائی ہے۔

سابق صدر آصف زرداری نے اس سلسلے میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو ٹیلی فون کرکے مبارکباد بھی دی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے الیکشن نتائج پر کہا کہ ہماری کارکردگی میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے ووٹوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی پورے پنجاب میں دوبارہ بحال ہو گی۔

این اے133: ضمنی الیکشن، کامیابی پر شہباز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز کی مبارکباد

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پیپلزپارٹی کوئی بھی میدان خالی نہیں چھوڑتی ہے۔ ان کا دعویٰ تھا کہ لوگ دیگر جماعتیں چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے امیدوار اسلم گل ضمنی الیکشن میں 32 ہزار 313 ووٹوں کے ساتھ  دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔ انہوں نے اس طرح 2018 کے انتخابات کے مقابلے میں 26 ہزار 728 ووٹ زیادہ حاصل کیے ہیں۔ اسلم گل کو 2018 کے الیکشن میں 5585 ووٹ ملے تھے۔

این اے 133: تحریک انصاف انتخاب سے آوٹ ہو کر بھی الیکشن جیت گئی، حسان خاور

2018 کے عام انتخابات میں این اے 133 میں 51.89  فیصد ووٹ کاسٹ ہوئے تھے جب کہ موجودہ ضمنی الیکشن میں اعداد و شمار کے تحت 18.59 فیصد ووٹ کاسٹ ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں