برطانیہ: مسلمان بچے سخت سردی میں نماز پرھنے پر مجبور ہو گئے


برطانوی سکول میں مسلمان طلبہ کی سکول سے باہر سردی میں نماز ادا کرنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی، جس کے بعد سکول انتظامیہ کو سخت تنقید کا سامنا ہے۔

ویڈیو کے بعد یہ بات بھی سامنے آئی کہ سکول کی ایک ٹیچر نے بچوں کو اندر نماز پڑھنے کی اجازت نہ دی ، جس کے بعد بچے جمعے کی نماز کے لیے باہر جمع ہوئے۔

ویڈیو میں آٹھ بچوں کو سکول یونیفارم میں نماز پڑھتے دیکھا جا سکتا ہے جہاں ان کے بیگ بھی موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں جہاز اڑانے کے لیے برطانیہ سے امتحان پاس کرنا ہو گا

نماز ادا کرنے والے ایک طالب علم کا کہنا تھا کہ ہم لنچ بریک کے دوران کلاس روم میں ہی نماز ادا کر رہے تھے لیکن ایک ٹیچر نے ایسا کرنے نہ دیا وہ بہت غصے میں تھیں، اور انہوں نے دروازہ زور سے پٹخ دیا، بچوں کا کہنا تھا کہ مجبورا انہیں باہر سردی میں نماز ادا کرنی پڑی۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس اقدام کو نفرت انگیز اقدام قرار دیا ہے۔

سکول انتظامیہ نے معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے ہونے والے نقصان کے باعث اندر نماز کی اجازت نہیں دی گئی ہو گی، تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ اس واقع کی مکمل تحقیقات کریں گے۔

مقامی مسلم رہنماوں کا کہنا ہے کہ وہ سکول انتظامیہ کے ساتھ اس پر کام کریں گے تا کہ ایسا واقع دوبارہ نہ پیش آئے۔


متعلقہ خبریں