پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ کا تیسرا روز بھی بارش سے متاثر


پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ڈھاکہ ٹیسٹ کا تیسرا روز بھی بارش سے متاثر ہوا ہے۔

میچ آدھا گھنٹہ قبل یعنی پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 8 بجے شروع ہونا تھا لیکن بارش کی وجہ سے ابھی تک شروع نہیں ہو سکا۔

بارش کے باعث میچ کے پہلے روز 57 اور دوسرے روز صرف 6 اوورز کا کھیل ہو سکا۔ پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر ایک سو اٹھاسی رنز بنا رکھے ہیں۔

اظہر علی باون اور بابر اعظم اکہتر رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔ پہلے روز عابد علی انتالیس اور عبداللہ شفیق پچیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈھاکہ ٹیسٹ:دوسرے روز کا کھیل بھی بارش کی نذر

ڈھاکہ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز  بھی بارش کے باعث کھیل کا آغاز تاخیر سے ہوا تھا۔ کھانے کے وقفے کے بعد شروع ہونے والا میچ چھ اوورز کے بعد ہی روک دیا گیا تھا۔

یاد ہے کہ ٹیسٹ میچ کے پہلے روز بھی کھیل بارش  اور خراب روشنی کے باعث متاثر ہوا تھا ۔ خراب روشنی کے باعث میچ مقررہ وقت سے پہلے ختم کر دیا گیا تھا۔ ڈھاکہ ٹیسٹ میچ  کے پہلے روزصرف 57 اوورز کا کھیل ہو سکا تھا۔

واضح رہے کہ ڈھاکہ ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کے پہلے بیٹنگ کا انتخاب کیا تھا۔


متعلقہ خبریں